کراچی: پولیس اہلکاروں کی ہلاکت، ملزمان کی گرفتاری پر 50 لاکھ کا انعام

 Police Death

Police Death

کراچی (جیوڈیسک) ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات نے گزشتہ روز لانڈھی میں پولیس موبائلوں پر دستی بم حملے اور فائرنگ کر کے پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو 50 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ لانڈھی میں جاں بحق پولیس اہلکاروں کے لواحقین کو فی کس 20 لاکھ روپے بھی دیے جائیں گے۔