رحیم یارخان (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں کبڈی کے فروغ کے لیے حکومت کو تجاویز دی جائیں، میں شانہ بشانہ چلوں گا۔
رحیم یارخان میں آل پاکستان نشان حیدر کبڈی ٹورنامنٹ کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ شاندار کھیل پر ٹیموں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
کبڈی کے کھیل کو فروغ دینے کیلیے منتظمین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اس موقع پر ضلع رحیم یارخان میں یونیورسٹی اور کیڈٹ کالج بنانے کا اعلان بھی کیا ہے۔