لاہور: پولیس کا سرچ آپریشن، 45 افراد زیر حراست

Police Operation

Police Operation

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں صدر ڈویژن پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 45 افراد کو حراست میں لے لیا، ان افراد میں قبائل اور خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 15 افراد بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق اعلیٰ حکام کی ہدایت پر تھانہ گرین ٹاؤن اور ٹاؤن شپ کی پولیس نے بھاری نفری کے ساتھ نواحی علاقوں بھیڑ اور فیروزیاں میں مشتبہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا، پولیس اہل کاروں نے گھر گھر جا کر لوگوں کے کوائف چیک کیے۔

آپریشن کے دوران پولیس نے شناختی کاغذات نہ رکھنے والے 45 افراد کو حراست میں لے لیا جن میں سے 15 کا تعلق قبائلی علاقوں اور خیبرپختون خوا کے مخلتف علاقوں سے ہے۔