پشاور: بڈھ بیر ماشوخیل میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے بڈہ بیر میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جان بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بڈ ھ بیر ماشو خیل میں پیش آیا جس میں نامعلوم افراد نے گھر پر فائرنگ کر کے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو ا جس کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سر چ آپریشن شروع کی ہے۔