لالہ موسیٰ کی خبریں 26/1/2014

ملٹری کالج آف سنگلز نیشنل یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)کی جانب سے22سالانہ گرایجویٹ کانووکیشن کی پروقار تقریب راولپنڈی میں منعقد کی گئی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ملٹری کالج آف سنگلز نیشنل یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)کی جانب سے22سالانہ گرایجویٹ کانووکیشن کی پروقار تقریب راولپنڈی میں منعقد کی گئی،جس میں مہمان خصوصی ریکٹر لیفٹننٹ جنرل انجینئر محمد اصغر تھے،تقریب کے میزبان کمانڈنٹ ملٹری کالج آف سگنلز بریگیڈ یئر علی فرحان تھے،کانووکیشن میں اپنی چار سالہ تعلیم مکمل کرنے والے طلباء اور ملٹری کالج میں بیچلر انجینئرنگ کی ڈگریاں تقسیم کی گئیں،لالہ موسیٰ کے سینئر صحافی اسد اللہ انصاری ،محمد انور انصاری کے بھانجے اور جلالپورجٹاں کے رہائشی محمد ادریس انصاری کے بیٹے محمداویس انصاری نے یونیورسٹی میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور انہوں نے3.86/4 جی بی پوزیشن سے اپنی الیکڑیکل ٹیلی کمیونی کیشن بیچلر انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی،کانووکیشن کے موقعہ پر پاکستان بھر سے طلباء اور طالبات کے والدین نے ان کے قریبی عزیزوں کے علاوہ ملٹری کے اعلیٰ فوجی افسران حاضر و ریٹائرڈ جنرلوں بریگیڈیئروں نے شرکت کی،ڈگریوں کی تقسیم کے دوران اکثر والدین جب اپنے بچوں کو ڈگریاں وصول کرتے ہوئے دیکھتے تو خوشی سے ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک جاتے شاندار اور پروقار تقریب کے موقعہ پر سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے تقریب میں شامل ہونے والے شرکاء والدین کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نیشنل یونیورسٹی انجینئرنگ سائنس اینڈٹیکنالوجی حالیہ رینکنگ میں پاکستان کی نمبر ون انجینئرنگ یونیورسٹی ہے،ریکٹر لیفٹننٹ جنرل انجینئر محمد اصغر
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)نیشنل یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(نسٹ)کی سالانہ گرایجویشن ڈگریوں کی تقسیم کے بعد مہمان خصوصی ریکٹرلیفٹیننٹ جنرل انجینئرمحمد اصغر نے ڈگریاں حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات کو دلی مبارکبا دی انہوں نے کہا کہ نیشنل یونیورسٹی انجینئرنگ سائنس اینڈٹیکنالوجی حالیہ رینکنگ میں پاکستان کی نمبر ون انجینئرنگ یونیورسٹی ہے اور یہاں عالمی سطح کی جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی علوم سکھائے جاتے ہیں فارغ ہونے والے انجینئر طلباء اور طالبات اپنے ملک اور قوم کی بہتری اور ترقی میں بھر پور کردار ادا کریں اور پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لانے اور ملک کی معاشی و اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ شہر میں تجاوزات کی بھرمار ، سروس روڈ سمیت مین بازار تجاوزات مافیا کی زد میں
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) لالہ موسیٰ شہر میں تجاوزات کی بھرمار ، سروس روڈ سمیت مین بازار تجاوزات مافیا کی زد میں ، انتظامیہ بے بس ، سیاسی اثر و رسوخ اور دھونس کی واہ واہ ۔ تفصیل کے مطابق لالہ موسیٰ شہر میں تجاوزات کا دیرینہ مسئلہ آج تک انتظامیہ کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے جس پر بہت دفعہ کارروائی کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کبھی تو محکموں کے اپنے ساز باز نے اس مسئلہ کو حل نہیں ہونے دیا تو کبھی سیاسی اثر و رسوخ نے ٹانگ اڑا دی ، مختصر یہ کہ عرصہ دراز سے لالہ موسیٰ شہر میں تجاوزات مافیا نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ۔ مین بازار ، فیصل بازار ، چھوٹا بازار ، دینہ چکیاں بازار سمیت شہر کے مختلف علاقوں نے ان عناصر نے خریداری کیلئے آنے والوں کا جینا محال کر رکھا ہے جبکہ سروس روڈ بھی اس مرض مہلک سے محفوظ نہیں رہا ۔ ویگنوں ، رکشوں ، ریڑھی بانوں نے سروس روڈ کو تجاوزات کی آماجگاہ بنا دیا ہے ۔ گزشتہ روزجسٹس ٹیم نے جب ڈپٹی بیوروچیف لالہ موسیٰ عدنان حمیدمغل کی قیادت میں شہر کا دورہ کیا تو تجاوزات مافیا نے الٹا سوالوں کی بوچھاڑ کر دی کہ آپ ہوتے کون ہیں تجاوزات سے متعلق سوال کرنے والے ، کسی نے اپنے سیاسی اثر و رسوخ ظاہر کئے تو کسی نے اپنی بے بسی کا حال سنا دیا ، جبکہ کئی لوگوں نے یہ بھی بتایا کہ با اثر افراد پرچی لیکر رکشوں اور ویگنوں کو یہاں کھڑے ہونے کی اجازت دیتے ہیں اگر یہ غیر قانونی ہے تو انتظامیہ ان کے خلاف بھی کارروائی کرے ۔ اب سوال یہ ہے کہ روزگار کی تلاش میں کھڑے رکشہ ڈرائیور تجاوزات کے مجرم ہیں ؟ یا پھر ایک ایک سواری کو اکٹھا کر کے روزگار کمانے والے ویگن ڈرائیور ؟ تھڑے اور ریڑھیاں لگا کر بچوں کیلئے دو وقت کی روٹی کمانے والے اس بد ترین صورتحال کے مجرم ہیں یا وہ جو اپنے اثر و رسوخ کی بناء پر ان لوگوں سے ٹھیکے وصول کرتے ہیں ، پرچیاں لیکر سروس روڈ کو ذاتی سٹینڈز میں تبدیل کر دیتے ہیں یا وہ دکاندار جو چند ہزار روپوں کی عوض بازاروں میں اپنی دکانوں کے سامنے دھڑے لگواکر بازار کی رونق کو خاک میں ملا رہے ہیں ؟ شہریوں میں اس سلسلہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔ سروے میں لالہ موسیٰ کے شہریوں نے حکام بالا سے پرزور اپیل کی ہے کہ تجاوزات کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے سروس روڈ اور مین بازار کی خوبصورتی کو بحال کیا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ و حلقہ پی پی 112کا اجلاس زیر صدارت ضلعی راہنما و سابق امیدوار حلقہ پی پی 112نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ انصاف مرکز لالہ موسیٰ میں ہوا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ و حلقہ پی پی 112کا اجلاس زیر صدارت ضلعی راہنما و سابق امیدوار حلقہ پی پی 112نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ انصاف مرکز لالہ موسیٰ میں ہوا۔اجلاس میںپاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ کے صدر سہیل نواز خان نے لالہ موسیٰ و حلقہ پی پی 112کی جائزہ رپورٹ پیش کی۔اجلاس میں حلقہ پی پی 112و لالہ موسیٰ کی پارلیمانی و مشاورتی کمیٹیوں سپورٹس کمیٹی حلقہ کی سطح پر محکمہ واپڈ،سوئی گیس پی ٹی سی ایل ،تھانہ اور کچہری کے امور سر انجام دینے کیلئے کمیٹیوںکی تشکیل کا متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیاان کمیٹیوں کے ممبران کے ناموں کا اعلان صوبائی قیادت کی منظوری کے بعد عنقریب کیا جائے گا ۔اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی راہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 112نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے صوبائی دفتر میں صوبائی صدر اعجاز احمد چوہدری کے زیر صدارت ہونے والے ضلعی اجلاس کی تمام تفصیلات سے عہدیداران کو آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ کی مکمل رپورٹ صوبائی قیادت کو پیش کر دی ہے اور آئندہ کے اجلاس اور کارروائیوں کی رپورٹ بھی صوبائی قیادت کو پیش کی جائے گی۔دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اجلاس میں لالہ موسیٰ و حلقہ پی پی 112کے راہنمائوں صدر پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ سہیل نواز خان،کوآرڈینیٹر حلقہ پی پی 112حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ،نائب صدر تحصیل کھاریاں سید حسن رضا شاہ گیلانی،کوآرڈینیٹر حلقہ پی پی 112طاہر رفیق بٹ آف شاہ سر مست ،صدر یو سی علی چک چوہدری اصغر اکبر علی آف بدو کالس،سابق امیدوار چیئرمین یو سی علی چک چوہدری محمد احسن ،سابق امیدوار وائس چیئرمین یو سی علی چک محمد رفیق بھٹی،سابق امیدوار کسان کو نسلر جمیل احمد طاہر،محمد شفیق ممبر لالہ موسیٰ ، ملک جاوید اختر ایڈووکیٹ آف کوٹلہ قاسم خان،سابق امیدواران میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ غلام عباس بھٹہ ،خان الحق،شیخ احتشام افضل،سید ندیم عباس شاہ ،ذیشان علی شفقت،عدیل قریشی،سید محمد عمیر شاہ،صدرISF حلقہ پی پی 112مرزا خرم شہزاد،سینئر نائب صدر ISFلالہ موسیٰ مہر زوہیب،جنید رزاق ٹھیکریاں،ممبرمحمد عاقب آف کملہ ،ممبر غلام دستگیر آف وہند،امجد نوید شیخ اور دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حافظ محمدبنارس کو یونین کونسل حاجی محمداور نواحی علاقوں میں تحریک تحفط اسلام پاکستان کی تنظیم سازی کیلئے کنوینئرمقررکردیاگیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) تحریک تحفظ اسلام پاکستان (انجمن میلاد قسیم کوثریونٹ)دلانوالہ کے صدر حافظ محمدبنارس کو یونین کونسل حاجی محمداور نواحی علاقوں میں تحریک تحفط اسلام پاکستان کی تنظیم سازی کیلئے کنوینئرمقررکردیاگیا،حافظ محمدبنارس کا شمار تحریک تحفظ اسلام کے ان کارکنان میں ہوتاہے جو عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کیلئے دن رات جدوجہدمیں مصروف ہیں،تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے مرکزی راہنمائوں علامہ محمدنوازبشیرجلالی،حافظ محمداصغرتوحیدی،چوہدری فیصل گجر،عبدالرزاق جلالی،ماسٹراحسان اللہ،چوہدری فیصل گوندل نے حافظ محمدبنارس کو ذمہ داریاں ملنے پرمبارکبادپیش کرتے ہوئے اس امیدکا اظہارکیاکہ حافظ محمدبنارس یوسی حاجی محمداور نوحی علاقوں میں تحریک تحفظ اسلام پاکستان کومضبوط اور منظم کرنے میں بھرپورکرداراداکریں گے۔
۔۔