لاہور (جیوڈیسک) قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی مینجر عائشہ اشعر کا کہنا ہے کہ سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں کامیابی کھلاڑیوں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے، ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کا بہترین کمبینیشن بن چکا ہے جو آسٹریلیا کو بھی زیر کر سکتا ہے۔
امید ہے کہ گرین شرٹس آئندہ مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کی ٹیمیں ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے گروپ میں شامل ہیں اور قطر میں ہونے والے ایونٹ میں ہماری ٹیم نے دونوں کو ہی شکست سے دوچار کیا ہے۔
جو میگا ایونٹ کیلیے مثبت سائن ہے، فتوحات نے پلیئرز کے اعتماد میں اضافہ کر دیا ہے امید ہے کہ بنگلہ دیش میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ میں بھی بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کر کے اچھے نتائج دیں گی۔