چمن (جیوڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 6 شر پسندوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔
چمن کے علاقے حافظ آباد میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا اور اس دوران ایک مکان سے 6 دہشتگردوں کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے 20 کلو دھماکا خیز مواد، 5 کلاشنکوف، 10 دستی بم اور گولیوں کے ہزاروں راؤنڈز برآمد کر لئے، سیکیورٹی فورسز نے ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعمول مقام پر منتقل کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں جاری دہشتگردی کی تازہ لہر کے باعث سکیورٹی فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں تیزی آگئی ہے۔