ملکی آئین کو تسلیم کرنیوالوں کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں، وزیر اعظم

Prime Minister Meeting

Prime Minister Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو شدید سیکیورٹی خطرات لاحق ہیں، آئین کو تسلیم کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

مسلم لیگ ن کے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انھوں نے اراکین کو طالبان سے مذاکرات یا آپریشن کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔

اجلاس میں تمام وفاقی وزراء، اراکین قومی اسمبلی شریک ہوئے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ قانون کی حکمرانی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

سیکیورٹی فورسز اور عوام پر حملے کرنے والے ملک اور عوام کے دشمن ہیں، حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کرے گی۔