راولپنڈی: پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 27 افغانیوں سمیت 39 گرفتار

Rawalpindi Search Operation

Rawalpindi Search Operation

اسلام آباد (جیوڈیسک) راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ستائس افغانیوں سمیت انتالیس مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق صبح سویرے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ستائس افغانیوں سمیت انتالیس مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔

افغان باشندوں کیخلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ سرچ آپریشن کے دوران بغیر کاغذات 13 موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لی گئیں۔