جعلی ڈگری کیس، مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ضیا الرحمان کی رکنیت بحال

Zia-ur-Rehman

Zia-ur-Rehman

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے پی کے چون مانسہرہ سے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی ضیاء الرحمان کی رکنیت بحال کر دی۔

چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے خیبر پختونخوا کے رکن صوبائی اسمبلی ضیاء الرحمان کی اپیل پر سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے پی کے چون مانسہرہ سے ایم پی اے ضیاء الرحمان کیخلاف الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی رکنیت بحال کر دی، الیکشن ٹربیونل نے ضیاء الرحمن کو جعلی ڈگری کیس میں نا اہل قرار دیا تھا۔