خلیج بنگال: سیاحوں کی کشتی اُلٹنے سے 21 افراد ہلاک

Bengaladesh

Bengaladesh

اندمان (جیوڈیسک) خلیج بنگال میں سیاحوں کی کشتی اُلٹنے سے 21 افراد ڈوب کر ہلاک ہوئے گئے جبکہ 13 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔

کشتی الٹنے کا واقعہ اندمان کے جزائر میں پورٹ بلیئر کے قریب پیش آیا۔ کشتی میں عملے سمیت 45 سیاح سوار تھے جن کا تعلق تامل ناڈو اور ممبئی سے تھا۔

حکام کے مطابق حادثہ اوور لوڈنگ اور تیز لہروں کی وجہ سے پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاشوں کو ممبئی منتقل کیا جائیگا جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔