مالی اخراجات میں اچانک اضافہ، جامعہ اردو نے ایچ ای سی سے ایک ارب اضافی مانگ لیے

Federal Urdu University

Federal Urdu University

کراچی (جیوڈیسک) وفاقی اردو یونیورسٹی کے مالی اخراجات میں ایک سال میں اچانک کئی گنا اضافہ ہو گیا۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کی انتظامیہ نے مالی اخراجات میں غیر معمولی اضافے کے بعد آئندہ مالی سال کیلیے مختص ہونے والے بجٹ میں بھی ایک ہزار ملین روپے اضافی مختص کر دیے ہیں تاہم مالی اخراجات میں ہونے والے غیر معمولی اضافے کا بوجھ ایچ ای سی پر ڈالتے ہوئے اعلیٰ تعلیمی کمیشن سے ایک ارب روپے اضافی طلب کر لیے ہیں،

اخراجات کو اپنے ذرائع سے پورا کر نے کے بجائے ایچ ای سی سے مقررہ مالی گرانٹ سے 150 فیصد زائد رقم طلب کر لی جس کے سبب اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے حکام حیران ہو گئے، اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے حکام کا کہنا ہے

ملک کی 2 بڑی جامعات پنجاب یونیورسٹی اور جامعہ کراچی کے مالی بجٹ میں اچانک اتنا اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا جس قدر وفاقی اردو یونیورسٹی نے اپنے فاضل اخراجات کے سبب بجٹ میں اضافہ کر دیا۔