لاہور (جیوڈیسک) پولیس نے چند روز معروف ڈرامہ نگار اصغر ندیم سید پر فائرنگ کے الزام میں شبے میں 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
لاہور پولیس نے اصغر ندیم سید پر حملے کی تفتیش کے دوران مناسب سراغ ملنے پر واپڈا ٹاؤن میں واقع ایک فلیٹ سے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے، پولیس نے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے ان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل نامعلوم افراد نے شوکت خانم اسپتال کے قریب اصغر ندیم سید کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔