طلباء و طالبات کو تعلیم کے ساتھ اسپورٹس کے شعبوں میں بھی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔سلمان فریدی

کراچی : لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کراچی کے زیر اہتمام تعلیم اور کھیل کے شعبے میں اعلیٰ کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے طباء و طالبات اور کالج میں علمی میدان میں امتیازی نمبروں سے پاس ہونے والے 100سے زائد طلباء و طالبات میں انعامات و اسناد تقسیم کئے گئے تقریب میں طلباء و طالبات ،اساتذہ اکرام اور والدین نے بھی شرکت کی۔

لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کراچی کے زیر اہتمام منعقدہ تقسیم انعامات و اسناد کی تقریب کے مہمان خصوصی لیاقت نیشنل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی تھے جبکہ تقریب کی صدارت لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کراچی کے پرنسپل و ڈین پروفیسر ڈاکٹر امیر علی شورو نے انجام دی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹر سلمان فریدی نے طلباء و طالبات کی تعلیمی اور اسپورٹس کے حوالے سے کا کردگی کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ علم کا حصول اولین ترجیحی ہونی چاہیئے اور یہ بات باعث فخر ہے کہ لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کراچی کے طلباء و طالبات میں علمی جستجو کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں پر بھی توجہ دے رہے ہیں اور تعلیم کے ساتھ کھیل کے مختلف شعبوں میں بھی نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں انہوں نے طلباء و طالبات کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کالج کے اسپورٹس گرائونڈ کی ترقی اور آئوٹ ڈور اور اِن ڈور اسپورٹس کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی کا یقین دلایا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل و ڈین پروفیسر ڈاکٹر امیر علی شورو نے کہاکہ لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کراچی میں طلباء و طالبات کو شعبہ طب میں جدید تعلیم کے حوالے سے سہولیات کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی کے بھی مواقع فراہم کئے جارہے ہیں انہوں نے طلباء و طالبات سے کہاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو سامنے لاکر اپنے مادر عملی کا نام روشن کریں۔