ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار بوبی دیول آج اپنی47ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ 27 جنوری 1967 کو بھارتی ریاست مہار شٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہونے والے وجے سنگھ دیول عرف بوبی دیول نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز 1977 میں چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے فلم “دھرم ویر” سے کیا تا ہم بطور ہیرو ان کی پہلی فلم “برسات” تھی جو 1995 میں ریلیز ہوئی۔
اس کے بعد بوبی نے بیشمار فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں سے Gupt: The Hidden Truth ،سولجر، بادل، چمکو، اب تمہارے حوالے وطن ساتھیو، جھوم برابر جھوم، یملاپگلا دیوانہ، تھینک یو، پلے ئرز اور یملا پگلا دیوانہ ٹو سمیت کئی فلموں میں انکی اداکاری کو سراہا گیا۔
بوبی دیول کی آنے والی فلموں میں چےئرز اور عشق دے مارے شامل ہیں جو ممکنہ طور پر اگلے سال بڑے پردے پر سجیں گی۔