دہست گرد کبھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ شیراز نزیر جوجی
Posted on January 27, 2014 By Geo Urdu سٹی نیوز
فیصل آباد: مسلم لیگ کے قائدین جزبہ حب الوطنی سے سرشارہیں، میاں برادران ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، دہشت گرد کبھی اپنے عزائم پر کامیاب نہیں ہو سکتے ان کو شکست ہوگی، نوجوانوں کو دی جانیوالی سہولتوں اور سکیموں کی بدولت مسلم لیگ (ن) نوجوانوں میں بھرپور مقبولیت اختیار کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار رانا شیراز نزیر جوجی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انیوں نے کہا کہ فیصل آباد سے بہت جلد ایک تحریک چلائی جائے گی جس میں مسلم لیگی نوجوانوں کو پارٹی میں سرگرم کرنا ہوگا، این اے 83 میں ترقیاتی کاموں کو سراہا اور میاں عبدالمنان کے ریکارڈ ترقیاتی کام شروع کرانے کی تعریف کی گئی اور کہا کہ میاں عبدالمنان ہی این اے 83 کی عوام کے مسائل حل کر سکتے ہیں۔