لاہور (جیوڈیسک) پاکستان نے بھارت کے خلاف نیوٹرل وینیو پر مختصر کرکٹ سیریز کھیلنے کے لیے رضا مندی ظاہر کر دی جسے بھارتی لابی کی جیت خیال کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے یو اے ای سمیت نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی بھارتی پیشکش منظور کر لی ہے۔ یہ خبر کرکٹ قبضہ کے حوالے سے اہمیت اختیار کر گئی ہے۔
بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ حکمرانی کے حوالے سے “قبضہ گروپ” کو پاکستان کی طرف سے سخت مزاحمت کا خطرہ تھا اس خطرے کو ٹالنے کے لیے بھارت نے پاکستان کو مختصر سیریز کھیلنے پیشکش کی جسے پاکستان کی کرکٹ طرف سے منظور کر لیا گیا ہے۔
کرکٹ مصروفیت کے باعث پاک بھارت سیریز کب ہو گی شیڈول نہیں بتایا گیا اور اب بھارتی پیشکش کو مان لینے کو یہی عندیہ سمجھا جا رہا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ملک بھارت کے حق میں ووٹ دے گا۔