جے ہو نے تین دن میں 60 کروڑ 68 لاکھ روپے کما لئے

Jai Ho Movie

Jai Ho Movie

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ دنبگ سلمان خان کی فلم ”جے ہو” نے ریلیز کے تین دن میں 60 کروڑ 68 لاکھ روپے کما لئے ہیں اور اُمید بڑھائی ہے کہ فلم باکس آفس پر اچھا بزنس کرے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چوبیس جنوری کو ریلیز ہوئی فلم جے ہونے پہلے روز سترہ کروڑ پچھہتر لاکھ روپے کا بزنس کیا لیکن دوسرے دن فلم سولہ کروڑ اڑسٹھ لاکھ روپے کما سکی اور ناقدین نے اسکے باکس آفس پر فلاپ ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا لیکن اتوار کے روز فلم نے چھبیس کروڑ پچیس لاکھ روپے کا بزنس کر کے امید بندھائی۔

پچھہتر کروڑ روپے کی لاگت سے تیار فلم بھارت کے ساڑھے چار ہزار سینماؤں میں نمائش کے لئے پیش کی گئی۔