انجلینا جولی کی ایکشن فلم مَل لیفسنٹ کے نئے ٹریلر نے دھوم مچا دی

Maleficent

Maleficent

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی خوبرو اداکارہ انجلینا جولی کی ایکشن فلم مَل لیفسنٹ کے نئے ٹریلر نے دھوم مچا دی۔

فلم میں انجلینا جولی نے جادو گرنی جبکہ ان کی بیٹی Vivienne نے شہزادی کا کردار نبھایا ہے۔

سلیپنگ بیوٹی کی ولن کا کردار کرتی انجلینا جولی جب جادو گرنی بنی تو دلکشی کے ساتھ خوف کا تاثر بھی اداکارہ کے چہرے پر سمٹ آیا۔

یہ جادو گرنی سلطنت کی شہزادی پر جادو کر دیتی ہے۔ انجلینا جولی کی بیٹی Vivienne فلم میں ننھی شہزادی Aurora بنی ہے۔ ایکشن ایڈونچر فلم مَل لیفسنٹ تیس مئی کو ریلیز ہوگی۔