صدر نے چیئرمین پیمرا کیخلاف شوکاز نوٹس پر دستخط کر دیے، سیکریٹری داخلہ انکوائری افسر مقرر

Chaudhry Rasheed

Chaudhry Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر ممنون حسین نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ایڈوائس پر پیمرا کے چیئرمین چوہدری رشید کیخلاف 15 نکاتی شوکاز نوٹس پر دستخط کر دیے ہیں۔

سیکریٹری داخلہ شاہد خان کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے۔ ان 15 نکات میں چوہدری رشید کی تعیناتی سے لیکر مختلف اوقات میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں کے بارے میں جواب طلب کیا گیا ہے۔ واضح رہے سیکریٹری داخلہ امریکا کے دورہ پر ہیں اور 31 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گے۔