بلوچستان: جعفرآباد اور نصیرآباد سردی میں کمی

Cold Weather

Cold Weather

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے میدانی علاقوں جعفرآباد اور نصیرآباد میں کمی ہونا شروع ہو گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چار سے پانچ روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

اسکردو، استور، دیامر سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں ٹھنڈی اور خشک ہوائیں چل رہی ہیں۔ خشک موسم کی وجہ سے بچوں، بڑوں میں سینے کے انفیکشن، کھانسی، نزلہ زکام، بخار اور موسمی بیماریوں کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں نوشہرہ، مردان، چارسدہ ، ایوبیہ، نتھیاگلی میں موسم سرد ہے۔ بلوچستان کے میدانی علاقوں میں شدید سردی کی لہر میں کمی ہونے لگی ہے۔ پنجاب میں ہلکی ہلکی سردی کاراج برقرار ہے۔ سندھ میں بھی آہستہ آہستہ سردی میں کمی آنے لگی ہے۔

نواب شاہ، بدین، حیدر آباد، سکھر سمیت بیشتر علاقوں میں دن کے وقت تیز دھوپ شہریوں کو گرمی کا احساس دلانے لگی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج گلگت بلتستان اور مالاکنڈ ڈویژن میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

ملک میں سب سے کم درجہ حرارت ا سکردو منفی 10، استور منفی 08 اور ہنزہ میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔