تجارتی تعاون کا فروغ خارجہ پالیسی کا بنیادی جزو ہے، صدر ممنون

Mamnoon Hussain

Mamnoon Hussain

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ مختلف ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی و اقتصادی تعلقات کے فروغ کیلیے اقتصادی سفارتکاری پر عمل کر نے کی ضرورت ہے، موجودہ حکومت تجارتی تعاون کے فروغ کو بہت اہمیت دیتی ہے کیونکہ یہ ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی جزو ہے۔

انھوں نے ان خیالات کا اظہار متحدہ عرب امارات کے لیے پاکستان کے نامزد سفیرعارف علی خان درانی سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ جنھوں نے پیر کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی اور نئی سفارتی ذمے داریوں کے حوالے سے ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے قریبی اور اسٹریٹجک تعلقات کے مزید فروغ پر توجہ دیں۔