امریکہ: برفانی طوفان کے بحث اسکول اور ہائی ویز بند

Snow Storm

Snow Storm

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ کی وسط مغربی ریاستوں میں برفانی طوفان نے شدت اختیار کر لی۔ اسکول اور کئی ہائی ویز کو بند کر دیا گیا۔

امریکہ میں شکاگو Minneapolis سمیت کئی ریاستیں ان دنوں شدید برفانی ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں۔ برفانی طوفان کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ طوفان سے متاثرہ ریاستوں میں اسکول بھی بند ہیں۔

برفانی طوفان کی وجہ سے مختلف ٹریفک حادثات کی بھی اطلاعات ہیں۔ خراب موسم کے باعث ملک بھر میں نوسو پروازیں منسوخ کرنا پڑی ہیں۔