ایم ڈبلیو ایم سرگودھا کے دفتر پر پولیس گردی اور کارکنوں کی بلاجواز گرفتاریاں افسوسناک ہیں، علامہ شفقت شیرازی
Posted on January 28, 2014 By Majid Khan اسلام آباد
اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و مسئول امور خارجہ علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے سرگودھا میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں سمیت ملت ت تشیع کے درجن بھر افراد کی گرفتاری پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پولیس گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونیوالے ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہ اگر سرگودھا پولیس نے یکطرفہ کاروائیوں کا یہ ناروا سلسلہ بند نہ کیا تو مجلس وحدت مسلمین پاکستان احتجاج کا راستہ اپنانے پر مجبور ہو جائے گی صوبائی حکومت کے ذمہ داران اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔
علامہ شفقت شیرازی کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں کالعدم تنظیم کے ایک صوبائی راہنما کی ہلاکت کے بعد پولیس نے کالعدم تنظیم کے دبائو میں آ کر نہ صرف دس بے گناہ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی بلکہ اس واقعہ کی آڑ میں مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی دفتر پر چھاپہ مار کر دفتر کے محافظ، تین دیگر کارکنوں اور عام شہریوں کو بلا جواز حراست میں لیا اور شہر کے مختلف رہائشی علاقوں میں چھاپہ مارکاروائیوں کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ، پولیس کا یہ ناروا فعل ہر حوالے سے قابل مذمت ہے ، انہوں نے کہا کہ ملت تشیع کا کوئی بھی فرد فرقہ ورانہ قتل اور دہشت گردی میں ملوث نہیں، تکفیری مسلح گروہ پر امن عوامی جدو جہد پر ایمان رکھنے والی نظریاتی جماعت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کو دہشت گردوں کے مد مقابل لانے کی پالیسی پر گامزن ہے اور پولیس اس گروہ کے ایما پر بیلنس کی پالیسی اپنا کر قاتل اور مقتول کو ایک صف میں کھڑا کرنا چاہتی ہے، علامہ شفقت شیرازی نے کہا کہ جب تک حکومت میں ایوانوں میں موجود کالی بھیڑیں بیلنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
اس وقت تک ملکی حالات نہیں سدھر سکتے قاتل اور مقتول کو ایک صف میں کھڑا کرنے سے قتل و غارت اور خونریزی کو روکا نہیں جا سکتا، ا ن کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے وحدت کے فروغ کے لئے عملی کردار ادا کیا اور ملک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے والوں کے مکروہ عزائم ناکام بنا دیئے ، چاہیے تو یہ تھا کہ پولیس فتنہ و فساد پھیلانے والے عناصر کے خلاف کاروائی کرتی لیکن اس کے بر عکس پولیس اور ناتظامیہ اپنی نااہلیوں پر پردہ ڈالنے اور دہشت گردوں کو خوش کرنے کیلئے پر امن افراد کے خلاف کاورائیاں جاری رکھے ہوئے ہے جس کی ہر محب وطن شہری مذمت کر رہا ہے ، انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں سمیت سرگودھا ، بھکر اور دریا خان سے بلاجواز گرفتار کئے گئے ملت تشیع کے تمام افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پولیس جانبدارنہ رویہ ترک کے قتل و غارت گری کے تمام واقعات کی میرٹ پر تفیش یقینی بنائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com