کراچی میں موسم خشک رہنے کا امکان

Dry Weather

Dry Weather

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سردی کی شدت میں کمی ہوگئی، آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک اور جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 38 فیصد ہے، آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14 جبکہ زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسم خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔