سعودی عرب میں ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے خاتون کے پیٹ سے 17.5 کلو وزنی رسولی نکال لی

 Operation

Operation

مکہ (جیوڈیسک) سعودی عرب میں ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کر کے خاتون کے پیٹ سے ساڑھے 17.5 کلو گرام وزنی رسولی نکال لی۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے مشرق شہر مکہ کے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی میں ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کر کے خاتون کے پیٹ سے ساڑھے 17.5 کلوگرام وزنی رسولی نکال لی، خاتون تیزی سے صحت مند ہو رہی ہے۔

سعودی ڈاکٹرز نے رسولی نکالنے کے لئے کیمیائی ادویات اور دیگر طبعی طریقے کار اختیار کئے۔ ڈاکٹرز کے مطابق کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی میں کیا جانے والا یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اور مشکل ترین آپریشن تھا جسے انتہائی مہارت کے ساتھ کامیاب بنایا گیا۔