اقرا روضتہ الاطفال سکول سسٹم کھارا میں تقریب تقسیم انعامات

مصطفی آباد/للیانی: اقرا روضتہ الاطفال سکول سسٹم کھارا میں تقریب تقسیم انعامات، مہمان خصوصی چوہدری علی الیاس خاں، چوہدری انور مقارب خاں و ملک سردار کی طرف سے پرنسپل اللہ وسایا جامی کو مبارکباد، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں کھارا میں اقرا روضتہ الاطفال سکول سسٹم میں اچھی کارگردگی کے حامل بچوں میں انعامات کی تقسیم کی تقریب میں مہمان خصوصی چوہدری علی الیاس خاں، سابقہ ناظم چوہدری انور مقارب خاں و ملک سردار و دیگر معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اول دوئم اورسوئم آنے والے بچوں اور بہترین کارگردگی دکھانے والے اساتذہ کو انعامات تقسیم کئے۔

پرنسپل اللہ وسایا جامی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے سکول کھولنے کا مقصد بچوں کا مستقبل روشن کرنا ہے۔

مجھے اس مقصد میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے والدین کا تعاون درکار ہے۔ تقریب میں مہمان خصوصی حضرات نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بچوں کے تقریری مقابلہ جات کو سراہا اور پرنسپل کو مبارکباد پیش کی۔