خیبر ایجنسی: جمرود میں گھر کے باہر دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Khyber Agency

Khyber Agency

پشاور (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں گھر کے باہر دھماکا ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

خاصہ دار فورس کے مطابق دھماکا تحصیل جمرود کے علاقے لالہ کنڈو میں ایک گھر کے باہر ہوا، جس سے گھر کے مین گیٹ کو نقصان ہوا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کے بعد فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کر دی ہے۔