ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں دوکان میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے تاجر زخمی ہو گیا، اہل علاقہ نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس کے مطابق گجر کھڈا میں کپڑے کی دوکان میں دو مسلح ڈاکو داخل ہوئے۔ اس دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے صمد نامی دوکان دار زخمی ہو گیا جس کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد ڈاکو فرار ہونے لگے جس پر شہریوں نے ڈاکو ؤں کو گھیر لیا اور ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔ پکڑے گئے ڈاکو کو بعد میں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔