پاکستان اور بھارت کو پرانی سوچ ترک کرنا ہو گی، سلمان خورشید

Salman Khurshid

Salman Khurshid

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام اور مسائل کے حل کیلئے، پاکستان اور بھارت کو پرانی سوچ ترک کرکے نئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

نئی دلی میں پاکستانی میڈیا کے ایک وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف، بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے میں سنجیدہ نظر آتے ہیں، اور شہباز شریف کے دورہ بھارت سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی جہت ملی، بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ پانی اور کشمیر سمیت تمام مسائل حل کرنے کیلئے نئے راستوں پر چلنا ہو گا۔

سلمان خورشید کا کہنا تھا کہ، دونوں ملکوں کے عوام کی ضروریات پوری کرنے کے لئے تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بھارت، پاکستان کے راستے ایران اور، وسط ایشیا سے گیس لینے کیلئے تیار ہے۔