گجرات کی خبریں 28/1/12014

طیب ہاشمی اوریجنل ہیڈ دبئی اسلامک بینک کے والد عبدالرئوف ہاشمی کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی محفل جامع مسجد فضل نور میں منعقد ہوئی
گجرات( جی پی آئی )طیب ہاشمی اوریجنل ہیڈ دبئی اسلامک بینک کے والد عبدالرئوف ہاشمی کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی محفل جامع مسجد فضل نور میں منعقد ہوئی ،خصوصی خطاب ممتاز عالم دین علامہ محمد شاہد چشتی نے کیا۔ جبکہ نقابت کے فرائض خاور بشیر بٹ گولڑوی نے سر انجام دیئے، اس موقع پر ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ جن میں قاضی اصرار الحق، علامہ قاری اشفاق کوکب، محمد سلیم مہروی، مظہر عزیز بٹ، خالد عبیر ہاشمی، محمد طیب رئوف ہاشمی، محمد شعیب ہاشمی، طارق محمود ہیڈ ماسٹر، سید امجد شاہ ،پرنسپل سویڈش کالج اقبال دوگل، عتیق ہاشمی، چوہدری صداقت ، تنزیل الرحمن ہاشمی، محمد عامر ہاشمی، عابد نعیم ساجد، پروفیسر مبشر، پروفیسر طارق خان، چوہدری مسعود، چوہدری جہانگیر آف خونی چک، پروفیسر نواز، پروفیسر مہندی، پروفیسر زاہد، پروفیسر بشارت، پروفیسر امجد اقبال، پروفیسر حامد، فاروق ہاشمی، چوہدری شہزاد گل آف بھاگووال، چوہدری اعجاز ہٹاچی فین، چوہدری جہانگیر، چوہدری مسعود، فیصل افتخار، مرزا افتخار بیگ، ذوالفقار علی، وفاقی حکومت کے سینئر بیوروکریٹس جن میں ولی صدیقی جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد، نادر شاہ ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ ،سعید احمد، سول ایوی ایشن اتھارٹی، انوار الحق ڈائریکٹر ایوان صدر اسلام آباد، شکور احمدڈائریکٹر پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان، عارف خان ڈائریکٹر پی آئی ڈی اسلام آباد ودیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود تعزیت کیلئے طیب ہاشمی کی رہائشگاہ پر گئے
گجرات( جی پی آئی )سابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود تعزیت کیلئے طیب ہاشمی کی رہائشگاہ پر گئے اور ان کے والد محترم کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی ان کے ہمراہ سابق ناظم مظہر نت ودیگر بھی تھے۔ اس موقع پر شعیب ہاشمی، قاضی اصرار الحق بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ویلڈن :ای ایجوکیٹر بارہ دری کیمپس کے ہونہار طالبہ زرش سلیمان نے ای ایجوکیٹرز ہیڈ کوارٹر کے زیرا ہتما م ہونیوالے تقریری مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی
گجرات( جی پی آئی ) ویلڈن :ای ایجوکیٹر بارہ دری کیمپس کے ہونہار طالبہ زرش سلیمان نے ای ایجوکیٹرز ہیڈ کوارٹر کے زیرا ہتما م ہونیوالے تقریری مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹردی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شہزادہ شفیق نے کہا کہ بارہ دری کیمپس کو تعلیم اور تربیت کا مرکز بنا دیا گیا ہے۔ یہاں پر طلبہ کی بہترین تعلیم و تربیت کا بندوبست کیا گیا ہے اور ہم معیار کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے فرائض بہتر طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ والدین کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ہم اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی ہمیں علم و عمل کا پیغام دیتی ہے
گجرات( جی پی آئی )حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی ہمیں علم و عمل کا پیغام دیتی ہے ۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس صحیح معنوں میں ایک مستقبل شناس شخصیت تھی۔ چودہ صدیاں گزرنے کے باوجود بھی حضور اکرمۖ کا پیغام آج بھی صحیح معنوں میں ترو تازہ اور اپنے اندر معنویت کا ایک جہاں آباد کیے ہوئے ہے۔ عہدِ حاضر میں علمی ، تہذیبی اور سماجی سطح پر ہمیں کئی بحرانوں کا سامنا ہے ۔ ان بحرانوں سے عہدہ برآ ہونے کے لیے حضور اکرم ۖ کے ابدی پیغام کی اہمیت ہمارے لیے دو چند ہو جاتی ہے ۔ سیرت طیبہۖ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رہتی دنیا تک ہمارے لیے راہنما کردار ادا کرتی رہے گیآنحضورۖ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ کی مشعل روشن کر کے جہالت، دہشت اور خوف کے اندھیرے ختم کیے جا سکتے ہیں ۔ یونیورسٹی آف گجرات نبی رحمت کے پیغام رحمت کی علمبردار ہے ۔ عصر حاضر کے مسائل کے حل کے لیے نبی پاکۖ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ناگذیر ہے ” ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے یونیورسٹی آف گجرات میں منعقدہ سیرت کانفرنس 2014 بعنوان ”سیرت النبی ۖ اور عصر حاضر” کے شرکاء سے اپنے پیغام میں کیا ۔ ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلی کیشنز شیخ عبدالرشید نے سیرت کانفرنس کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ عصرِ حاضر ایک پر آشوب دور ہے اور نسل انسانی کو مختلف میدانوں میں لا متناہی تبدیلیوں کے اثرات کا سامنا ہے ۔ انسان کی مادی ترقی کے ساتھ ساتھ اس کی روحانی صحت و بالیدگی بھی بہت ضروری ہے ۔ مسلمان خوش قسمت ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات میں انہیںاپنی تمام دینی و دنیاوی مشکلات کا حل بطریقہ احسن دستیاب ہے ۔محسن انسانیت کی سیرت طیبہ میں انسانیت کے مسائل حل پوشیدہ ہے ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ ہم اپنی دینی ، دنیاوی اور اخروی زندگی میں سرخرو ہونے کے لیے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر صدق دل سے عمل کریں ۔ شعبہ اسلامیات کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز نے سیرت کانفرنس کی میزبانی کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم ۖ اپنی تعلیمات کے ذریعے معاشرہ میں ایک ایسا انقلاب لیکر آئے جس نے پوری دنیا کی کایا پلٹ کر رکھ دی ۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہ صرف اپنے زمانہ کے معاشرہ کے لیے ایک نعمت تھے بلکہ ان کی لازوال تعلیمات تمام زمانوں کے لیے بھلائی کا باعث ہیں حضور اکرمۖ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات ہمیں اس بات کی جانب راغب کرتی ہیں کہ ہم اپنے معاشرہ میں پھیلے ہوئے بحران ، معاشرتی بگاڑ، اور عداوتوں کو ختم کر کے مثبت تبدیلیوں کے ذریعے سدھار پیدا کریں ۔ سیرت کانفرنس 2014 میں معروف مذہبی سکالرز اور اساتذہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل ہاشمی، پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد منصوری اور پروفیسر ڈاکٹر طاہر مصطفی نے موضوع کی مناسبت سے سیر حاصل خیالات کا اظہار کیا ۔ شعبہ اسلامیات کے استاد محمد شعیب عارف نے سیرت کانفرنس کی نظامت کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے کہا کہ سیرت نبویۖ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انسانیت کے لیے مینارہ نور ہے ۔ کیونکہ ان کی تعلیمات ہمیں دینی، دنیاوی، معاشی ، روحانی غرضیکہ ہرمیدان میں راہنمائی کرتی ہیں۔ معروف مذہبی شخصیت اور خلیفہ مجاس جسٹس پیر کرم شاہ الازھری پیر سید زاہد صدیق نے کہا کہ میرا نوجوان طلباء و طالبات کو مشورہ ہے کہ وہ سیرت طیبہۖ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا صدق دل سے اتباع کرتے ہوئے ہمیشہ سچ بولیں اور رزق حلال کی تلاش میں سر گردایں رہیں ۔ کاشف شاہد کے حسن انتظام کو بھی تمام شرکاء نے سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹول 2014کے تحت تحصیل لیول پر صحت مند بچے کا مقابلوں میں تحصیل گجرات میں ولائے علی، تحصیل کھاریاں میں اقراء نعمان نے جیت لیا ہے
گجرات( جی پی آئی )پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹول 2014کے تحت تحصیل لیول پر صحت مند بچے کا مقابلوں میں تحصیل گجرات میں ولائے علی، تحصیل کھاریاں میں اقراء نعمان نے جیت لیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پالولیشن ویلفیئر کے زیر اہتمام صحت مند بچے کے مقابلہ کے لئے ضلع بھر کی 117یونین کونسلوں سے 5ہزار سے زائد بچوں کی رجسٹریشن کی گئی جبکہ 4ہزار سے زائد بچوں نے مقابلوںمیں شرکت کی۔ انہوںنے بتایا کہ تحصیل گجرات میں صحت مند بچے کا مقابلہ دیونہ منڈی کے رہائشی بچے ولائے علی نے جیتا جبکہ اس مقابلے میں لائبہ نے دوسری اور محمد موسیٰ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تحصیل کھاریاںمیں صحت مند بچے کا مقابلہ اقراء نعمان نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے جیتا جبکہ انشرح نامی بچی نے دوسری اور حبہ نامی بچی نے حاصل کی۔ ڈسٹرکٹ پالولیشن ویلفیئر آفیسر عدنان اسلم نے بتایا کہ پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹول 2014کے تحت صحت مند بچوں کے مقابلوں میں والدین اور بچوں نے بھر پور شرکت کی اور سخت سردی کے باوجود انکا جوش و خروش قابل دید تھا۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹول 2014 کے تحت کھیلوںکے ذریعے عوام کو تفریح کے بھر پور مواقع فراہم کئے ہیں ۔ عدنا ن اسلم نے بتایا کہ تحصیل لیول مقابلوںکے اختتام کے بعد ضلع لیول مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کورٹ کے جج محمود احمد شاکر ججہ نے ناقص خدمات اور موٹر سائیکل کی فراہمی یاماہا کمپنی اور پی ٹی سی ایل پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا ہے
گجرات( جی پی آئی )ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کورٹ کے جج محمود احمد شاکر ججہ نے ناقص خدمات اور موٹر سائیکل کی فراہمی یاماہا کمپنی اور پی ٹی سی ایل پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ بھاگوال خورد کے رہائشی سیف اللہ نے کنزیومر کورٹ میں یاماہا کمپنی کے جنرل مینیجر اور دیگر ذمہ داران کو فریق بناتے ہوئے درخواست دائر کی کہ اس نے یاماہا کمپنی سے2مارچ 2012کو موٹر سائیکل خریدی جو خراب تھی ۔ اس نے اس بارے اپنے کزن کے ذریعے ہر سطح پر کلیم کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ہوسکی۔ درخواست گذار نے عدالت سے داد رسی اور نقصان خرچہ و حربہ دلانے کی استدعا کی۔ فاضل جج نے مقدمہ کی سماعت کے بعد یاماہا کمپنی کو ناقص موٹر سائیکل اور خدمات کی فراہمی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے نقائص کی حامل موٹر سائیکل واپس لینے کا حکم صادر کیا اور ہدایت کی کہ کمپنی درخواست گذار سیف اللہ کو موٹر سائیکل کی قیمت اور اخراجات کی مد میں ایک لاکھ روپے ادا کرے۔ ایک دوسری درخواست میں مدعی ڈاکٹر ایاز ناصر چوہان سکنہ سرگودھا روڈ گجرات نے پی ٹی سی ایل حکام کو فریق بناتے ہوئے درخواست دائر کی کہ اس نے اپنے ہسپتال کے لئے ٹیلفون کنکشن لگوایا جو واجبات کی باقاعدگی سے ادائیگی کے باوجود 2008سے بند ہے۔ فاضل عدالت نے مقدمہ کی سماعت کے بعد پی ٹی سی ایل کو ناقص خدمات کی فراہمی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کمپنی پر 30ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی اوآصف بلا ل لودھی نے کہا ہے کہ بھٹہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ضلع بھر میں 237بھٹہ خشت کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ابتک رجسٹرڈ نہ ہونے والے بھٹہ خشت کی نشاندہی کے لئے عوام الناس سے مدد لی جائے گی
گجرات( جی پی آئی )ڈی سی اوآصف بلا ل لودھی نے کہا ہے کہ بھٹہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ضلع بھر میں 237بھٹہ خشت کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ابتک رجسٹرڈ نہ ہونے والے بھٹہ خشت کی نشاندہی کے لئے عوام الناس سے مدد لی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے بانڈڈ لیبر کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ ڈی او سی شجاع قطب بھٹی ، ڈی او لیبر نصرت کمال، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نعیم احمد نوشاہی، ڈی ایس پی لیگل محمد اختر، صدر بھٹہ خشت ایسویسی ایشن سید شبیر شاہ، مزدور راہنما پیزادہ امتیاز، سماجی راہنما خادم علی خادم، ای او آئی بی کے انچارج وقاص محمود، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سید وقار نقوی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی او نے کہا کہ ایپملائز اولڈ ایج بینفٹس کے واجبات ادا نہ کرنے والے بھٹہ مالکان سے ایسویسی ایشن کے ذریعے رابط کیا جائے اور پھر بھی ادائیگی نہ کرنے والوں کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ انہوںنے بھٹہ مالکان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ملازمین کو ایپملائیز اولڈ ایج میں رجسٹر ڈ رکرائیں۔ ڈی سی او نے مزدور راہنما پیززادہ امتیاز کی طرف سے بعض بھٹہ جات پر لیبر کو زبردستی رکھنے کے حوالے سے لیبر آفیسر کی رپورٹ کی پولیس سے تصدیق کی ہدایت کی۔ ڈی سی او نے واضع کیا کہ بھٹہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔ اس سے قبل ڈی او لیبر نصرت کمال نے بتایا کہ بھٹہ جات کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور اگر کسی نے ابتک رجسٹریشن نہیں کرائی تو اسکی نشاندہی کے لئے ویجیلنس کمیٹی اور عوام الناس کی مدد درکار ہوگی۔ ای او آئی بی کے انچارج وقاص محمود نے بتایا کہ مزید 28مزدوروں کی رجسٹریشن کے لئے کیس آخری مراحل میں ہے اور ان مزدوروںکی رجسٹریشن کے بعد کل رجسٹرڈ ورکرز کی تعداد 94ہو جائے گی۔ انہوںنے بتایا کہ ضلع گجرات سے ای او آئی بی کو ماہانہ 70لاکھ روپے ریکوری ہوتی ہے جبکہ ماہانہ اڑھائی کروڑ روپے پنشن کی مد میں ادا کئے جاتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹول 2014کے تحت ضلعی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز آج سے ہوگاان مقابلوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے
گجرات( جی پی آئی )پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹول 2014کے تحت ضلعی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز آج سے ہوگاان مقابلوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سلما ن علی نے بتایا کہ سپورٹس فیسٹول کے تحت ضلعی لیول مقابلوں کا آغاز آج دن دس بجے گورنمنٹ زمیندارہ کالج کی گرائونڈ میں ہوگا جس کا افتتاح ڈی سی او آصف بلا ل لودھی اور ارکان اسمبلی کریں گے۔ انہوںنے بتایا کہ مقابلوں کے شیڈول کے مطابق 29جنوری گیارہ بجے زمیندارہ کالج میں اتھلیٹکس، آرم ریسلینگ، رسہ کشی کے مقابلے ہوں گے جبکہ اسی دن گیارہ جبے گجرات اسٹیڈیم میں کرکٹ ٹیپ بال میچ ہوگا ۔ 31جنوری شام سات بجے گورنمنٹ جامع ہائی سکول میں بیڈ منٹن کا مقابلہ ہوگا۔ اس سے پہلے گورنمنٹ زمیندارہ کالج میں دن گیا رہ بجے والی بال، حیدر بلیرڈ کلب میں بلیرڈ اور افضل ہیلتھ کلب گجرات میں باڈی بلڈنگ مقابلے ہوں گے۔ تمام مقابلے اپنے مقررہ مقامات پر دن گیا رہ بجے شروع ہو جائیں گے۔ 2فروری کو سپورٹس آفس گجرات میں چیس، دار ارقم سکول میں دن گیا رہ بجے باسکٹ بال مقابلے ہوں گے۔ 3فروری کو دن گیا ر ہ بجے چوہدری ظہور الہی اسٹیڈیم میں کرکٹ ہارڈ بال، گورنمنٹ زمیندارہ کالج میں ہاکی میچ ، افضل ہیلتھ کلب میں میٹ ریسلنگ کے مقابلے ہوں گے۔چار فروری کو دن گیا رہ بجے افضل ہیلتھ کلب میں مڈ ریسلنگ، لائرز کلب میں ٹیبل ٹینس، گورنمنٹ زمیندارہ کالج مین کراٹے کے مقابلے ہوں گے جبکہ 5فروری کو دن گیا رہ بجے گورنمنٹ زمیندارہ کالج میں تیکو وانڈو، ولج گرائونڈ جوڑا جلا لپور میں ٹینٹ پیگنگ اور گورنمنٹ زمیندارہ کالج میں کبڈی کے مقابلے ہوںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سول جج گجرات فرزانہ فرمان نے ڈکیتی کے ایک مقدمہ میں عدالت میں حاضر نہ ہونے پر ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر ملک عامر کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے
گجرات( جی پی آئی )سول جج گجرات فرزانہ فرمان نے ڈکیتی کے ایک مقدمہ میں عدالت میں حاضر نہ ہونے پر ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر ملک عامر کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 4 فروری کو ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے عدالت نے گذشتہ تاریخ پیشی پر انسپکٹر ملک عامر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے جس پر وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھانہ صدر پولیس نے محلہ چاہ بھنڈر کے رہائشی شہزاد احمد بٹ کے خلاف 3 سال قبل ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا تھا جس میں پولیس 3 سال سے عدالت میں مقدمہ کا مدعی اور گواہ پیش نہیں کر سکی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری وجاہت حسین کے آنے سے سیاسی موسم ایک دم تبدیل ہو گیا ہے
گجرات( جی پی آئی )چوہدری وجاہت حسین کے آنے سے سیاسی موسم ایک دم تبدیل ہو گیا ہے۔ انشاء اللہ بلدیاتی الیکشن ق لیگ کا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انچارج میڈیا مسلم لیگ ق سٹی سیکریٹری اطلاعات مرزا شہزاد بیگ نے اپنے ایک پریس بیان میں کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑے دُکھ کی بات ہے کہ ایک شخص بار بار قانون کی دھجیاں اڑا رہا ہے اور وہ گجرات کا بے تاج بادشاہ بننے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔ سابق ایم پی اے نے چیئر مین کے لیے امیدوار بن کر کیا ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔ ایک شخص جس کی سزا ابھی پوری نہیں ہوئی اور ضمانت پر رہا ہے اور عدالت عادی مجرم قرار دے چکی ہے پھر الیکشن لڑنا قانون کا اور عام ورکر کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ کیا پوری یونین کونسل میں ن لیگ کے پاس اس شخص کے سوا کوئی پرانا ورکر اس کاحقدار نہیں تھا۔ ہم اس اقدام کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور عدالتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ایسے شخص کو قانون کا بار بار مذاق اڑانے سے روکا جائے اور کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔ الیکشن میں ق لیگ ایک اکثریتی جماعت بن کر ابھرے گی اور جو لوگ کہتے ہیں کہ ق لیگ کا خاتمہ ہو چکا ہے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موجودہ حکومت نے ہر طبقے کو بد حال کر دیا ہے۔ وہ نجانے عوام سے کس چیز کا بدلہ لے رہے ہیں
گجرات( جی پی آئی )موجودہ حکومت نے ہر طبقے کو بد حال کر دیا ہے۔ وہ نجانے عوام سے کس چیز کا بدلہ لے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انچارج میڈیا مسلم لیگ ق مرزا شہزاد بیگ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں صاحب نے ارکان اسمبلی کو واضح الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ فنڈز کوئی نہیں خزانہ خالی ہے ارکان اسمبلی کو بھی اپنی حیثیت کا اندازہ ہو چکا ہے۔ ارکان اسمبلی بلکل بے بس ہو چکے ہیں۔ موجودہ حکومت میں فنڈز لینے اور وزارت کیلئے لاہوری ہونا اور میاں برادران کا رشتہ دار ہونا لازمی ہے۔ یہ پہلی دفعہ ہے کہ گجرات میں کوئی وزارت نہیں پہلے گجرات کو وزیروں کا شہر کہا جاتا تھا۔ اب ناکاروں کا شہر کہا جاتا ہے۔ سڑکیں کھنڈر وں کا منظر پیش کر رہی ہیں لیکن عوامی نمائندے صرف بڑھکیں مار کر اپنی بے بسی چھپارہے ہیں۔ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ بلدیاتی الیکشن سے راہِ فرار اختیار کرنے والے زیادہ دیر بھاگ نہیں سکیں گے۔ اور بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے اور منافقین کو عبرت ناک شکست دیں گے۔