کذاب ریاض شرلی کے خلاف ڈی پی او سخت نوٹس لے: محمد حاکم ایڈ ووکیٹ
Posted on January 29, 2014 By Geo Urdu سٹی نیوز
کوٹ مٹھن (کرائم رپورٹر)کذاب ریاض شرلی کے خلاف ڈی پی او سخت نوٹس لے پولیس میں موجود ایسی کالی بھیڑیں ہی دہشت گردی کا موجب بنتی ہیں گستاخ ِ میلاد کی نشاندہی کرنے پر قاری خورشید احمد رضا کے بے حد ممنون ہیں۔
ان خیالات کا اظہار نامزد چئیرمین میونسپل کمیٹی و پی ٹی آئی راہنما رائو محمد حاکم ایڈ ووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد خود اللہ تعالیٰ نے منایا جس دن دونوں جہاں کے تاجدار کی ولادت ہوئی اللہ پاک کے حکم سے حضرت جبرائیل نے مشرق و مغرب اور بیت اللہ پر جھنڈا لہرایا اور اس خوشی کے موقع پر اللہ تعالیٰ نے میلاد کی خوشی میں بیٹے تقسیم کئے۔
زمانہ جہالت میں کیونکہ بیٹیوں کو زندہ دفن کردیا جاتا تھا اس لئے اللہ پاک نے 12 ربیع الاول کو جس دن ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیدائش ہوئی اس دن سب کے ہااں اللہ نے بیٹے عطا فرمائے تاکہ اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیدائش کے موقع پر کسی کوئی ماں غم زدہ نہ ہو ۔مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے کلمہ گو پولیس ملازم ریاض شرلی جو کہ کنٹرول روم میں تعینات ہے اس نے آقاۖ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد پر نا زیبا الفاظ بکے ایسے ناری شخص کے خلاف پولیس حکام فوری نوٹس لیں اور اسے معطل کیا جائے۔