کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کیا ہے جائے۔
اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ ملک کوامن دشمن عناصر سیکورٹی اہلکاروں اور معصوم عوام کو دہشت گردی کاکو نشانہ بنا کر ملک کو غیر مستحکم کرنے کی گھناونی سازش میں مصروف عمل ہیں۔
انہوں نے واقعہ میں شہید ہونے والے رینجرز اہلکار اور شہریوں کے سوگواران سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔