بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں نئے سال کا استقبال شاندار انداز میں کیا جا رہا ہے، مختلف شہروں اور مارکیٹوں کو رنگ برنگی آرائشی اشیاء سے سجا دیا گیا۔
چین میں نئے سال کے جشن کا آغاز ہو گیا ہے، شہر Chengde میں 2 ہزار لالٹینوں کو رنگ برنگی روشنیوں سے روشن کر دیا گیا ہے۔ چین آنے والے سیاحوں کو ہر طرف حسین نظارے دیکھنے کو مل رہے ہیں، 60 روزہ ایونٹ میں 600 پر فارمرز بھی اپنی پرفارمنس پیش کریں گے۔
ملکی اور غیر ملکی بڑی تعداد میں اس میلے میں شریک ہیں۔