بدین میں خام تیل کا نیا ذخیرہ دریافت، یومیہ 800 بیرل تیل کی پیداوار

Crude Oil

Crude Oil

بدین (جیوڈیسک) بدین میں خام تیل کا نیا ذخیرہ دریافت ہوا ہے جس سے روزانہ سیکڑوں بیرل تیل کی پیداوار شروع ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بدین میں دریافت ہونے والے تیل کے نئے ذخیرے کو “آسو ون” کا نام دیا گیا ہے۔ دریافت شدہ ذخیرے سے یومیہ 800 بیرل خام تیل حاصل کیا جا رہا ہے جو گزشتہ بیس سال کے دوران تیل کے کسی ایک کنویں سے حاصل کی جانے والی پیداواری اوسط کا ریکارڈ ہے، ذرائع کے مطابق قریبی تین مقامات پر بھی خام تیل کے بھاری ذخائر کی نشاندہی ہوئی ہے جنھیں آسو ٹو اور آسو تھری کا نام دیا گیا ہے۔