تھری جی نیلامی، کنسلٹنٹ نے مارکیٹ جائزہ رپورٹ مکمل کرلی

3 G

3 G

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے نیوجنریشن (تھری جی) نیٹ ورک اسپیکٹرم کی نیلامی کے لیے مقرر کردہ کنسلٹنٹ نے مارکیٹ کی جائزہ رپورٹ مکمل کرلی جو بولی دہندگان کے لیے اہم دستاویز اور انفارمیشن میمورنڈم کی تیاری میں کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔

انفارمیشن میمورنڈم بولی دہندگان کیلیے دستیاب اسپیکٹرم لائسنسز کی تعداد، بیس پرائس اور نیلامی کے طریق کار کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا، مندرجہ بالا پہلوؤں پر اسٹیک ہولڈرز کے خیالات اکٹھے کرنے کے لیے کنسلٹنٹ نے بہت سے اجلاس منعقد کیے۔