بنکنگ سیکٹر کو ایک سو تین ارب روپے قرض کی مد میں واپس
Posted on January 30, 2014 By Majid Khan کاروبار, کراچی
State Bank
کراچی (جیوڈیسک) حکومت نے ایک ہفتے کے دوران بنکنگ سیکٹر کو ایک سو تین ارب روپے قرض کی مد میں واپس لوٹائے۔
اسٹیٹ بنک کے مطابق سترہ جنوری تک رواں مالی سال کے دوران بنکنگ سکیٹر سے حاصل حکومتی قرضوں کا حجم پانچ سو اکتیس ارب روپے رہ گیا۔
وفاقی حکومت نے مالی سال کے دوران سات سو پینتالیس ارب روپے قرض لیا جبکہ صوبائی حکومتوں نے ایک سو گیارہ ارب روپے واپس کئے۔
رواں مالی سال مرکزی بنک سے چھ سو ارب قرض لیا گیا جبکہ شیڈول بنکوں کو انہتر ارب روپے واپس لوٹائے گئے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com