کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ہاکس بے روڈ پر واقع مشرف کالونی میں رینجرز کا آپریشن جاری ہے۔ خواتین رینجرز اہلکاروں سمیت 400 رینجرز اہلکار آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ہاکس بے روڈ پر واقع مشرف کالونی میں رینجرز کا جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن جاری ہے۔
آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کردئیے گئے ہیں جبکہ آپریشن میں خواتین اہلکاروں اور کمانڈوز سمیت 400 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔