ڈیرہ اسماعیل خان (جیوڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک گھر کے باہر دھماکا ہوا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکا علی الصبح محلہ فاروقیہ میں ایک تاجر کے گھر کے باہر ہوا۔
بارودی مواد پھٹنے سے گھر کی دیوار اور گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بھتہ نہ دینے کی وجہ سے پیش آیا۔ مزید تحقیقات کی جاری ہیں۔