کراچی میں گزشتہ روز رینجرز پر حملوں کے مقدمات نامعلوم افراد کے خلاف درج

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) گزشتہ روز رینجرز اہلکاروں پر یکے بعد دیگرے 3 حملوں کے مقدمات مختلف تھانوں میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرادیئے گئے ہیں۔

گزشتہ روز میٹرک بورڈ آفس کے قریب دھماکوں اور نارتھ ناظم آباد میں رینجرز ہیڈ کوارٹر پر خود کش حملے کے خلاف مقدمات ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد میں درج کرادیئے گئے ہیں، یہ مقدمات رینجرز کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کرائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رینجرز پر کئے گئے 3 حملوں میں خودکش حملے اور دھماکوں میں 3 اہل کاروں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔