زمانہ قدیم میں جہالت کے باوجود بزرگوں نے نوجوانوں میں تعلیمی شعور اجاگر کیا
Posted on January 30, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) زمانہ قدیم میں جہالت کے باوجود بزرگوں نے نوجوانوں میں تعلیمی شعور اجاگر کیا ،،بزرگ ہستی نے سو سالہ قبل تعلیمی ادارے کی بنیاد رکھ کر علاقہ میں مثال قائم کی ،، تقریب میں مقامی ایم پی اے سمیت معززین علاقہ کی شرکت۔
تفصیل کے مطابقگورنمنٹ فرید بخش ڈگری سائنس کالج فریدآباد میں دسمبر ٹیسٹ اور سالانہ امتحانات کے نتائج کی بنیاد پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 81 طلبا ء کو قاضی عطااللہ اور حاجی اشرف ٹیلنٹ سکالر شپ ایوارڈ دینے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی رکن پنجاب اسمبلی میاں محمد رفیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کے عظیم بزرگ بابافرید بخش نے اپنی ذاتی زمین دے کر1908ء میں پرائمری سکول کی بنیاد رکھی۔
آج یہ ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے ڈگری کالج تو بن چکا ہے لیکن طلباء کی تعداد کے پیش نظر کلاس رومز،سائنس لیبارٹری، پینے کے پانی، طلباء کی آمد و رفت کیلئے سواری جیسی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی جانب کسی نے توجہ نہیں دی اور موجودہ ترقی یافتہ دور میں بھی کالج کے طلباء ٹاٹوں پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کررہے تھے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمدشہباز شریف نے میری خصوصی سفارش پراس کالج کے لئے پانچ کروڑ روپے کی خطیر رقم فراہم کر دی ہے اس موقع پر قاضی قاسم عطااللہ، ریٹائرڈ میجر احمد نواز، ناصر محمود، غلام حسین سمیت علاقہ معززین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی دسمبر ٹیسٹ اور سالانہ امتحانات کے نتائج کی بنیاد پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 81 طلبا ء کو قاضی عطااللہ اور حاجی اشرف ٹیلنٹ سکالر شپ ایوارڈ کے کیش پرائز تقسیم کیے گئے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com