محکمہ جنگلات ہمارا قومی اثاثہ ہیں ان کی حفاظت کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں: آغا حسین
Posted on January 30, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کوٹ مٹھن: محکمہ جنگلات ہمارا قومی اثاثہ ہیں ان کی حفاظت کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں لکڑی چور قومی مجرم ہیں انکی سرکوبی کے لئے تمام بلاک آفیسران سمیت گارڈز ہمہ وقت چاک و چوبند ہیں ۔جنگلات اراضی پر قبضہ کرنے والوں سے ہزاروں ایکڑ اراضی واگزار کرائی جس میں دوبارہ شجر کاری لگا کر اسے پھر سے خوبصورت جنگلات سے آباد کریں گے۔جنگلات کی آباد کاری سے نہ صرف سیلاب سے بچا جاسکتا ہے بلکہ آندھیوں اور طوفان میں بھی درخت ڈھال بن جاتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ڈی ایف او ،ڈی او سی سید آغا حسین شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایک درخت چالیس انسانوں کو خوشگوار آکسیجن فراہم کرتا ہے درختوں کی چوری کرنے والے قومی مجرم ہیں انکی سرکوبی کے لئے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے تمام گارڈز اور بلاک آفیسران کو باور کرادیا کہ کہیں بھی لکڑی چوری کرنے والے درختوں کی کٹائی میں ملوث پائے جائیں ان کے خلاف مقدمات کے اندراج میںکسی قسم کی سفارش کو بالا ئے طاق رکھتے ہوئے فوری کاروائی ہونی چاہئے۔
سید آغا حسین شاہ کے اس اقدام کو عوامی سماجی حلقوں کے ساتھ ساتھ صحافیوں میں اے ڈی عامر ،اشفاق احمد خواجہ ،حسنین عباس سونترہ ،محمد حسین رانا ،عمران ظفر ،چندا اعوان ،محمد حسین گوپانگ و دیگر نے بھی بے حد سراہا ہے۔ اور ان کے اس اقدام پر انہیں خراج ِ تحسین پیش کیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com