اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کی جانب سے پرویز مشرف کی نظرثانی درخواست خارج ہونے کے بعد پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اگر عدلیہ کوئی غلط فیصلہ دیتی ہے تو عدلیہ ہی اس کو ٹھیک کرتی ہے، عدالت نے ایک غلط فیصلے کو ٹھیک کرنے کا موقع گنوا دیا، درخواست مسترد ہونے کے باوجود ہم پرعزم ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ ضرورت ہوگی تو پرویز مشرف بھی پیش ہوجائیں گے، ہم کل بھی پیش ہوئے اور آج بھی۔