پشاور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری طلبہ کے احتجاج کے باعث پشاور یونیورسٹی میں محصور ہو کر رہ گئیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی ترجمان شیریں مزاری پشاور یونیورسٹی میں ایک سیمینار سے خطاب کے لئے پہنچیں تو پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن (پی ایس ایف) سمیت دیگر طلبہ تنظیموں نے ان کا گھیراؤ کر لیا اور شیریں مزاری یونی ورسٹی کے میوزیم حال میں محصور ہو کر رہ گئیں۔
یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کا احتجاج ختم کرنے کے لئے مذاکرات جاری ہیں اور پولیس کی نفری کو بھی طلب کر لیا گیا ہے تاہم طلبہ منتشر ہونے پر تیار نہیں ہیں۔
طلبہ کا کہنا ہے کہ 2 روز قبل ملالہ یوسف زئی کی کتاب کی نمائش کی تقریب کو سیاسی قرار دے کر روک دیا گیا تھا تو پھر شیریں مزاری جو ایک سیاسی رہنما ہیں انھیں کیوں اس یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کرنے کی اجازت دی گئی۔