گجرات: اینٹی بائیوٹک کے استعمال کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ ہوئی

گجرات :YDA گجرات کے زیر اہتمام اینٹی بائیوٹک کے استعمال کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ ہوئی جس میں ڈاکٹر معاذ علی آف کراچی نے لیکچر دیتے ہوئے حاضرین کو اینٹی بائیوٹک کی اہمیت کے بارے میں تفصیلاً بتایا۔

ورکشاپ میں شرکت کرنے والوں میں ڈاکٹر یاسر سلیم کو آرڈی نیٹر YDA گجرات، ڈاکٹر نعیم خاور وڑائچ، ڈاکٹر شبیر مرزا، ڈاکٹر عمران حفیظ، ڈاکٹر ذیشان انور جنرل سیکرٹری PMA سٹی، ڈاکٹر توصیف انصر سکن سپیشلسٹ، ڈاکٹر امیر حمزہ، ڈاکٹر سعد اقبال، ڈاکٹر حسین علی، ڈاکٹر بلال حسین، ڈاکٹر عاقب مقبول، ڈاکٹر دانش جاوید، ڈاکٹر اسد امین، ڈاکٹر مصطفی، ڈاکٹر اسد رحمان، ڈاکٹر ثاقب، ڈاکٹر حسن نواز، ڈاکٹر ذیشان ظفر، ڈاکٹر احسن علی، ڈاکٹر محمد عمر شہزاد، ڈاکٹر شرجیل طارق، ڈاکٹر عمر ورک، ڈاکٹر نیئر، ڈاکٹر زوہیب احمد، ڈاکٹر عتیق الرحمن، ڈاکٹر احتشام الحق انفارمیشن سیکرٹری YDA گجرات، ڈاکٹر تقی بٹ و دیگر کی کثیر تعداد شامل ہے۔