طالبان سے مذاکرات کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا

Irfan Siddiqui

Irfan Siddiqui

اسلام آباد (جیوڈیسک) طالبان سے مذاکرات کے لئے قائم کردہ 4 رکنی کمیٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا، کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی کے مطابق کمیٹی کے اجلاس کی پہلی میٹنگ وزیر اعظم میاں نوازشریف کی زیر صدارت ایوان وزیر اعظم اسلام آباد میں ہو گی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کے اجلاس میں کمیٹی کی ورکنگ کے حوالے سے امور زیر غور آئیں گے جبکہ اجلاس میں کمیٹی کا اسکوپ اور مینڈیٹ طے کیا جائے گا۔