مسعود احمد بھٹی ہمارے دلوں میں زندہ جبکہ قاتل ہمیشہ بے چین رہیں گے، حسن عرفان
Posted on January 30, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: مسعود احمد بھٹی ہمارے دلوں میں زندہ جبکہ قاتل ہمیشہ بے چین رہیں گے، ہمارے عظیم لیڈر کو دن دہاڑے قتل کر دیا گیا اور انتظامیہ نے پر اسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے، وقوعہ اور انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
پنجاب پولیس ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے بصورت دیگر کارکنان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے گا، اگر ورثہ نے روڈ بلاک کر دیا تو حالات کنٹرول سے باہر ہو جائیں گے، ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر آئی ایس ایف و مسعود احمد بھٹی کے منہ بولے بھائی حسن عرفان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شارع عام پر دن دہاڑے پانچ افراد کو قتل کرنا اس بات کا واضع ثبوت ہے کہ پنجاب میں امن و امان نام کی کوئی چیز نہیں، پنجاب حکومت امن و امان قائم نہیں کر سکتی تو حکومت چھوڑ دے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بھی ورثہ سے اظہار تعزیت کیلئے ستوکی میں آنا چاہئے، مسعود احمد بھٹی حلقہ پی پی 175 ہی نہیں بلکہ پنجاب بھر میں مقبول لیڈر تھے اور تحریک انصاف کیلئے کام کر رہے تھے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com