پشاور میں انسداد پولیو مہم کیلئے سیکیورٹی پلان تیار

Polio Campaign

Polio Campaign

پشاور (جیوڈیسک) ایس پی سٹی فیصل مختار کے مطابق پشاور میں انسداد پولیو مہم کے دوران شہر کو سیکیورٹی کے پیش نظر مختلف زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

انسداد پولیو مہم والے علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کیا جائے گا جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہو گی۔

مہم کے دوران دیگر اضلاع سے پولیس کی نفری بھی بلوائی جائے گی سیکیورٹی فورسز اور خفیہ اداوں کے اہلکار بھی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم کی مانیٹرنگ کیلئے شہر میں مانیٹرنگ روم بھی قائم کیا جائے گا۔