طالبان سے مذاکرات کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں: پرویز الہیٰ

Pervaiz Elahi

Pervaiz Elahi

لاہور (جیوڈیسک) طالبان سے مذاکرات کے لیے کمیٹی کے قیام کے اعلان کے بعد سیاسی رہنماؤں سے مشاورت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ مسلم لیگ (ق) کے رہنماء چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے طالبان سے مذاکرات کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

عسکریت پسندوں سے مذاکرات کے لئے بنائی گئی ٹیم کے اعلان کے بعد مشاورتی عمل جاری ہے۔

وزیراعظم نواز شریف سے جماعت اسلامی کے وفد نے ملاقات کی جس میں عسکریت پسندوں سے مذاکرات اور ملک کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں پروفیسر خورشید احمد، لیاقت بلوچ اور دیگر شامل تھے۔ ادھر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے رہنماء چودھری پرویز الہٰی نے بھی مذاکرات کی حمایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات بامقصد اور بامعنی ہونے چاہئیں۔ پاکستان علماء کونسل نے بھی حکومت کی جانب سے کمیٹی کی حمایت کر دی۔

کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے مذاکرات کا ٹائم فریم دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ پاکستان علماء کونسل نے طالبان اور حکومت سے سیز فائر کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔