طالبان سے مذاکرات سمیت تمام آپشنز موجود ہیں: رانا ثنا اللہ

 Rana Sana Ullah

Rana Sana Ullah

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں سٹریٹ کرائم میں اضافے کے حوالے سے سیمینار سے خطاب میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اس سے اچھی بات کوئی نہیں کہ مذاکرات سے امن قائم ہو جائے۔ حکومت نے امن کو ایک اور موقعہ دیدیا ہے۔ تحریک انصاف کو بھی پشاور دھرنا اب ختم کر دینا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ تین ماہ سے پنجاب میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں تیزی آئی ہے جس کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ سرچ آپریشنز کے دوران سیکڑوں مشکوک اور مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پنجاب میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان جو دیگر صوبوں میں بھاگ گئے ہیں ان کے گرد بھی گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ طالبان کے ایشو پر پیپلز پارٹی کے رہنماء خورشید شاہ کی بات کو اہمیت دی جانی چاہئیے۔

بلاول بھٹو ابھی بچے ہیں۔ ویسے بھی بلاول بھٹو کی سیاسی تربیت ابھی درست طریقہ سے نہیں ہو رہی۔